چین 15

چین کا امریکہ سے وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو زبردستی حراست میں لینے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام واضح طور پر بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں نیز اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرے، وینزویلا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش بند کرے اور بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں