چینی وزیر خارجہ

چین پرامن، کھلے پن، تعاون ، مشترکہ جیت اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا،چینی وزیر خارجہ

پیرس (ر پورٹنگ آن لائن)چین پرامن، کھلے پن، با ہمی تعاون ، مشترکہ جیت اور جامع ترقی کی راہ پر عمل پیرا رہے گا یہ بات

دورے پر آئے ہوئے چینی ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ اِی نے فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات میں

ایک تقریر کے دوران کہی۔وانگ نے کہا کہ ہمیشہ بدلتے ہوئے بین الااقوامی ماحول کا سامنا کرتے ہوئے چین نے فیصلہ کیا

ہے کہ وہ اپنی بہت بڑی مارکیٹ اور ملکی طلب کی استعداد کے ساتھ بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ ایک نیا ترقیاتی خاکہ وضع کیا

جاسکے جس کا مرکزی نقطہ اندورنی سلسلہ ہو اور اس کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الااقوامی تسلسل کو باہمی طور پر قائم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اندرونی طلب کو مزید وسعت دیں گے اور مزید کھلا پن لائیں گے اور دنیا کے ساتھ چین کے ترقیاتی

منافع کو شیئر کریں گے تاکہ دنیا کی عمومی بحالی کو اپنی بحالی سے منسلک کیا جاسکے اور دنیا کی عمومی ترقی کو اپنی ترقی کے ذریعے

آگے بڑھایا جاسکے۔وانگ نے کہا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چین نہ تو پرانے وقتوں کا

سویت یونین ہے اور نہ ہی دوسرا ممکنہ امریکہ بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ہم چاہے جتنی بھی ترقی کرلیں ہم کبھی بھی تسلط یا

توسیع پسندی نہیں چاہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ تبادلے کے نئے راستے کو فروغ دیتے ہوئے تصادم

کے بغیر بات چیت، اتحاد کے بغیر شراکت داری کے ساتھ چین مزید مثر عالمی شراکت داری قائم کرے گا اور اپنے دوستوں

کے دائرے کو مسلسل وسعت دے گا۔وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین بیرونی دنیا کے لئے اپنے دروازے کبھی

بند نہیں کرے گا بلکہ ا سے مزید کھولے گا۔