بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
اتوار کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین پاک آہنی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔گزشتہ سال چین کے صدر شی جن پھنگ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے نئے اتفاق رائے حاصل کیے۔چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماوں کے اتفاق رائے کی روشنی میں سیاسی باہمی اعتماد اور حمایت کو مضبوط بنانا ، ٹھوس تعاون کو موثر کرنا ، اہم عالمی و علاقائی امور میں صلاح و مشورہ کو مضبوط بنانا، نئے عہد میں مزید قریبی چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنا، اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح وبہبود کو فروع دینا چاہتا ہے۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔پاکستان ایک چین کے اصول پر قائم ہے اور چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاک چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری پر مبنی تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔









