بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)چینی حکومت کی جانب سے شام کو فراہم کی گئی ویکسین کی 5 لا کھ خوراکیں، شامی وزارت صحت کیحوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شامی وزیر صحت حسن گباشی اور شام میں چین کے سفیر فینگ بیاو نے شرکت کی ،شام کے وزیر صحت حسن گباشی نے کہا کہ شام اور چین نے چینی ویکسین کی 500000 خوراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ کیا تھا،جو دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان اچھے تعلقات کی ترقی کا مظہر ہے۔
شام اور چین کے تعلقات کی ترقی مثبت ہے یہی وجہ ہے کہ چین نے شام کو بڑی تعداد میں کووڈ19 ویکسین فراہم کی ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔شام میں چین کے سفیر فینگ بیاو نے کہا کہ چین وبا سے لڑنے اور جلد از جلد اس سے نجات پانے میں شام کی مدد کرتا رہے گا۔