سیٹلائٹ

چین نے سمندری ماحول کی نگرانی کیلئے نیا سیٹلائٹ لانچ کر دیا

جیوچھوان(ر پورٹنگ آن لائن)چین نے سمندری نگرانی کیلئے ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے ،سیٹلائٹ کو پیر کے روز شمال مغربی چین کے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے مدار میں بھیجا گیا۔لانچ سنٹر کے مطابق حئیانگ۔2سی(ایچ وائی۔2 سی)سیٹلائٹ کو لیکر لانگ مارچ 4 بی راکٹ نے دوپہر 1 بج کر 40 منٹ(بیجنگ کا وقت)پر اڑان بھری۔

ایچ وائی ۔ 2 سی ملک کا تیسرا سمندری متحرک ماحولیاتی سیٹلائٹ ہے جو ہر موسم اور لہر کی اونچائی ، سطح سمندر کی اونچائی ، ہوا اور درجہ حرارت کا چوبیس گھنٹے مشاہدہ کرسکتا ہے۔سیٹلائٹ پر موجود سامان اس نئے سیٹلائٹ کو جہازوں کی شناخت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور چین کے سمندر اور دیگر سمندری علاقوں میں بوائے پیمائش کے اعداد وشمار کو وصول کرنے ، ذخیرہ کرنے اور منتقل کرنے کے قابل بناتا ہے۔