بیجنگ ( ر پورٹنگ آن لائن ) چین نے ریموٹ سینسینگ آپٹیکل مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑ دیا جو کہ پیر کو صوبہ شان ذی کے
شمال میں واقع تے یووان سٹیلائیٹ لانچ سینٹر سے چھوڑا گیا ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گاؤفن نامی مصنوعی سیارہ لانگ مارچ
فور بی نامی راکٹ کے ذریعے فضا میں چھوڑا گیا جوکہ اس راکٹ کی 345 ویں فلائیٹ ہے۔ گاؤفن نامی مصنوعی سیارہ زیادہ تر
اراضی کے سروے ، سٹی پلاننگ ، اراضی کے حقوق کی تصدیق، سڑکوں کے نقشہ جات، فصلوں کی پیداوار کے اندازے لگانے،
قدرتی آفات کی روک تھام اور ان کے نقصانات میں کمی لانے میں استعمال کیا جائے گا۔ ریموٹ سینسینگ آپٹیکل
مصنوعی سیارہ سے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں معاون معلومات بھی ملیں گی۔