بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین چھائی جھی نے کہا ہےکہ بیجنگ سرمائی پیرالمپکس نے چین کے دونوں اولمپکس کے یکساں شاندار ہونے کے وعدے کو پورا کردیا ہے ،بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی نے مقابلوں کے انعقاد میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا ہے ، جن سے دنیا کے لیے اعتماد، دوستی اور امید کا مظاہرہ ہوا ہے ۔
بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی نے اتوار کے روز بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس کے مرکزی میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ بیجنگ سرمائی پیرا اولمپکس کو پہلی بار 4کے الٹرا ہائی ڈیفینیشن فارمیٹ میں نشر کیا گیا ہے ، 360 ڈگری پلے بیک بھی کیا گیا ہے جن سے دنیا بھر کے ناظرین کو نشریات کا منفرد تجربہ فراہم کیا گیا ہے ۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی نے چینی اور غیر ملکی میڈیا کے ساتھ تعاون کر کے مشترکہ طور پر ٹارچ ریلے، افتتاحی اور اختتامی تقریبات اور مختلف تقریبات کے بارے میں خبریں شائع کیں، جس سے دنیا سرمائی پیرالمپکس کے شاندار لمحات کی شاہد بنی۔