صدر شی جن پھنگ 41

چین نےہمیشہ جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو سفارت کاری میں اہم مقام پر رکھا ہے، چینی وزیر اعظم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں دیاؤیوئی تھائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین نےہمیشہ جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمسایہ سفارت کاری میں اہم مقام پر رکھا ہے۔چین جنوبی کوریا کے ساتھ خوشگوار ہمسائیگی اور دوستی کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹریٹجک رابطے کو مضبوط بنانے، سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ مفادات تلاش کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جائیں اور دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دیا جائے۔

چین جنوبی کوریا کے ساتھ مارکیٹ تک رسائی اور رابطے کو مضبوط بنانے، اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت اور نئی توانائی سمیت دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے کا خواہاں ہے۔چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین جنوبی کوریا کی کمپنیوں کی جانب سے چین میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ جنوبی کوریا چینی کمپنیوں کو جنوبی کوریا میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔
لی جے میونگ نے کہا کہ جنوبی کوریا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایک دوسرے کے مرکزی مفادات کا احترام کرنے، قریبی دوطرفہ بات چیت اور تبادلوں کو برقرار رکھنے اور تجارت اور معیشت جیسے مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ جنوبی کوریا چین کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے جنوبی کوریا کی کمپنیوں کی فعال طور پر حوصلہ افزائی کرتا ہے اور چینی کمپنیوں کی جانب سے جنوبی کوریا میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ جنوبی کوریا چین کے ساتھ کثیرالجہتی رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، آزاد تجارت کے مشترکہ تحفظ اور علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

اسی دن، چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بیجنگ میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ اور آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں