بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی قومی شجرکاری کمیٹی کے دفتر نے 2022 میں چین میں شجر کاری کی صورتِ حال کا اعلامیہ جاری کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اعلامیے کے مطابق 2022 میں 3.83 ملین ہیکٹر رقبے پر شجرکاری مکمل کی گئی، 3.214 ملین ہیکٹر پر گھاس لگائی گئی اور 1.8473 ملین ہیکٹر ریگستانی زمین پر شجرکاری کی گئی ۔ شجرکاری کے مسلسل فروغ کے بعد، چین کی زمین کو سبز بنانے کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں.
اعلامیے کے مطابق اب تک، چین میں جنگلات کی کوریج کی شرح 24.02 فی صد تک پہنچ گئی ہے جب کہ جنگلات کا ذخیرہ 19.493 بلین مکعب میٹر تک ہو گیاہے.