چین

چین میں 117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30 جون تک رواں سال چین بھر میں117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح کیا گیا، ہر ہفتے 233 سے زیادہ راؤنڈ ٹرپ پروازوں کا اضافہ ہوا۔

ان میں سے ایشیا ءکے لیے 54 ہوائی روٹس، یورپ کے لیے 45 ہوائی روٹس ، شمالی امریکہ کے لیے 12 ہوائی روٹس، جنوبی امریکہ ، اوقیانوسیہ اور افریقہ کے لئے الگ الگ 2 روٹس شامل ہیں۔ کارگو کی جانے والی اشیاء میں مجموعی طور پر سرحد پار ای کامرس سامان، الیکٹرانک مصنوعات، آٹو پارٹس، اور تازہ سامان شامل ہیں۔

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون میں چین میں لاجسٹکس پراسپیریٹی انڈیکس 50 اعشاریہ8 فیصد رہا جو پچھلے ماہ کے مقابلے میں0.2 فیصد پوائنٹ اضافہ ہے۔
سرمایہ کاری کے لحاظ سے جون میں لاجسٹکس بنیادی تنصیبات کے لیے سرمایہ کاری مستحکم رہی ۔ فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری کی تکمیل کے انڈیکس میں اضافہ جاری رہا ، اور کاروباری سرگرمیاں توقع سے نسبتاً خوشحال رہیں ۔