بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کتاب “نئے عہد میں طرز حکمرانی کے حقائق” کی پہلی جلد کا چینی و انگریزی ورژن حال ہی میں اندرون و بیرون ملک شائع ہوا ۔
یہ کتاب سنہوا نیوز ایجنسی کے ان 26 مضامین پر مشتمل ہے جن میں صدر شی جن پھنگ کی مناسبت سے 41 خبری تصویریں بھی شامل ہیں، جو صدر شی جن پھنگ کی دوراندیش قیادت میں چین کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے غیر معمولی سفر کو پیش کر تی ہے او ر شی جن پھنگ کے نئے عہد کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کی فکری سچائی اور عملی طاقت کو بھر پور انداز میں اجاگر کرتی ہے ۔
اس کتاب کی رونمائی 24 تاریخ کو سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہوئی۔









