چین 43

چین میں رواں سال پہلے گیارہ مہینوں میں کل 196.75 ارب پارسلز کی ترسیل کی گئی

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے قومی محکمہ ڈاک کی جانب سے 16 دسمبر کو جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر کے مہینے میں، ڈاک کی صنعت نے 19.49 بلین پارسلز کی ترسیل کی، جو کہ سال بہ سال 3.8 فیصد کا اضافہ ہے۔

ان میں، ایکسپریس ترسیل کا حجم 18.06 بلین پارسلز تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال 5.0 فیصد کا اضافہ ہے۔ رواں سال پہلے گیارہ مہینوں میں چین کی پوسٹل انڈسٹری نے کل 196.75 بلین پارسلز کی ترسیل کی ہے، جو کہ سال بہ سال 12.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں، ایکسپریس ڈیلیوری کا حجم 180.74 بلین پارسلز تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال 14.9 فیصد کا اضافہ ہے۔

جنوری سے نومبر تک ڈاک کی صنعت کی مجموعی کاروباری آمدنی63 ۔ 1ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 6.7 فیصد کا اضافہ ہےجبکہ ایکسپریس ڈیلیوری انڈسٹری کی کل آمدنی355 ۔1ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 7.1 فیصدکا اضافہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں