کانفرنس

چین میں اسمارٹ  ایجوکیشن  سے متعلق وائٹ پیپر  کا اجراء 

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)ورلڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن کانفرنس 2025  کا اختتام ہو گیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق  کانفرنس نے “چین میں اسمارٹ ایجوکیشن پر وائٹ پیپر” سمیت پانچ اہم نتائج  جاری  کئے ۔

 چین میں اسمارٹ  ایجوکیشن  سے متعلق وائٹ پیپر  ” میں  قومی تعلیم کی  ڈیجیٹلائزیشن حکمت عملی کے عمل درآمد کے بعد کی پیشرفت اور نتائج کو اجاگر کیاگیا  ہے ۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ  سال 2025  اسمارٹ  ایجوکیشن  کے آغاز کے بعد  پہلا سال ہے اور مصنوعی ذہانت   ، تعلیمی مواد ،   تدریسی انداز، تعلیمی گورننس اور تعلیم کی عمومی  شکل کو ہمہ جہت انداز میں تبدیل کر  تے ہوئے  مستقبل پر مبنی تعلیمی نظام کی تعمیر کر رہی ہے۔

وائٹ پیپر میں واضح کیا گیا ہے کہ چین مستقبل میں   ڈیجیٹل تعلیم کے لیے بیرون ملک تعلیمی مراکز کی تعمیر کو فروغ دے گا  ، ترقی پذیر ممالک کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی صلاحیت کی تربیت کو ترجیح دے گا  ، ٹیلنٹ کی تربیت اور تکنیکی معاونت کو مضبوط بنائے گا ، ڈیجیٹل  ایجوکیشن  کی ترقی میں موجود خلا کو پر کرے گا   اور تعلیمی  مساوات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم  کرے گا ۔