ماؤ ننگ 44

چین مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو کشیدگی میں کمی لانے اور مکالمے کی بحالی کے لیے مددگار ہوں، اور تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جلد از جلد مذاکراتی عمل شروع کریں۔

چین پاکستان کی جانب سے صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہتا ہے، ثالث کے طور پر پاکستانی فریق کے کردار کی حمایت کرتا ہے، اور چین اس بات کا خواہاں ہے کہ پاکستان سمیت متعلقہ تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ مشترکہ طور پر جنگ بندی کو فروغ دیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں