وزارت تجارت 28

چین لاؤس تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آں لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تھونگلون کو لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔جمعرات کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی 12ویں کانگریس کا کامیاب انعقاد لاؤ پارٹی اور لاؤس میں سوشلسٹ نصب العین کی ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دعا ہے کہ لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں لاؤ پارٹی اور عوام متحد رہیں، اپنی جدوجہد جاری رکھیں، لاؤ پارٹی کی 12ویں کانگریس میں طے کیے گئے تمام اہداف اور فرائض کو کامیابی کے ساتھ پورا کریں اور لاؤس میں سوشلسٹ نصب العین کا نیا منظرنامہ مسلسل تخلیق کریں۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں فریقین کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چین لاؤس تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ میں جنرل سیکرٹری کے ساتھ مل کر چین-لاؤس تعلقات کی ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی کو مضبوط بنانے، اور چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح کی جانب فروغ دینے کے لئے تیار ہوں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جائے ، نیز علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں نئی خدمات سرانجام دی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں