بیجنگ ( رپورٹنگ آن لائن)چین سے متعلق امور اور مسائل سے نمٹنے کے لیے امریکا اور یورپی یونین نے ایک مشترکہ فورم تشکیل دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران اس معاملے کو حتمی شکل دی۔ بائیلیٹرل ڈائیلاگ نامی یہ فورم فریقین کو چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ، انسانی حقوق سے متعلق مسائل، سلامتی اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔ نومبر کے وسط میں فورم کا پہلا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں امریکا اور یورپی یونین کے اعلی اہلکاروں کی شرکت متوقع ہے۔
