اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چین سیانسدادِ کورونا وائرس ویکسین سائنو فام کی ایک اورکھیپ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا دی گئی ہے۔وزارت ِصحت کے ذرائع کے مطابق چین سے پی آئی اے کی پرواز کورونا وائرس کی ویکسین سائنو فام کی 6 لاکھ 80 ہزار خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچی ہے۔گزشتہ روز (ہفتے کو) چین سے 13لاکھ 20 ہزار کورونا وائرس کی سائنو فام ویکسین کی ڈوزز اسلام آباد پہنچی تھیں، جبکہ 7 لاکھ 92 ہزار سائنو فام ڈوزز جمعے کی رات اسلام آباد پہنچی تھیں۔
ذرائع کے مطابق چین سے لائی گئی سائنسو فام ویکسین کی تمام ڈوزز فیڈرل ای پی ا?ئی کے مرکزی ویئر ہائوس منتقل کی گئی ہیں۔کورونا وائرس کی سائنو فام ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔