ڈنگ شوئے شیانگ

چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات میں  مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، چینی نائب وزیر اعظم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے  نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ دو میں “بیلٹ اینڈ روڈ” سائنس اور ٹیکنالوجی تبادلے کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے سربیا کی نیشنل اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر راگوش، ازبکستان کے اول نائب وزیراعظم راماتوف اور ایران کے نائب صدر حسین افشین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 راگوش سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئےشیانگ نے کہا کہ چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بنیادی مسائل کی حمایت کرنے، اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو گہرا کرنے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو دوطرفہ تعلقات کی نئی ترقی کا ذریعہ بنانے اور نئے دور میں چین۔سربیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں  مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

راماتوف سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ سیاسی اعتماد اور روایتی دوستی کو مزید مضبوط بنانے، ترقی کی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے اور اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کے تحت رابطے، تجارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔

 حسین افشین سے ملاقات کے دوران ڈنگ شو ئےشیانگ نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ مل کر چین۔ایران جامع تعاون پلان کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے، اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو آگے بڑھانے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے مزید مواقع  تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔