بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب محمد عبدالحامد کے ساتھ دونوں ملکوں کی حکمت عملی کو بہتر طور پر ترتیب دینے اور مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ چین۔ بنگلہ دیش تعاون کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے ۔
شی نے یہ بات حامد کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کے تبادلے کے موقع پر کہی جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ منانے کے موقع پرہوئے ۔اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ چین ۔بنگلہ دیش دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تجدید ہوئی ہے
شی نے واضح کیا کہ 45 برس قبل سفارتی تعلقات قائم ہو نے کے بعد سے دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا برتا کیا ، باہمی سیاسی اعتماد کو فروغ دیا اور باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دی جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو خاطر خواہ فائدہ پہنچا ہے ۔
شی نے کہا ہے کہ جب سے نوول کرونا وائرس عالمی وبا پھیلی ہے چین اور بنگلہ دیش نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی اور وبائی مرض کے خلاف ایک دوسرے کے شانہ بشانہ جنگ لڑی،اور باہمی دوستی کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔اس موقع پر حامد نے پیغام میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش۔ چین تعلقات میں تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے اور اہم شعبوں میں تعاون کا احاطہ ہوا ہے جس کو بنگلہ دیش خاصی اہمیت دیتا ہے ۔