چینی صدر

چین اور ویت نام کی پارٹیاں سوشلزم پر ثابت قدمی سے چلتے ہوئے ترقی کے راستے پر ہیں، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان نظریاتی تبادلوں کے بیسویں سیمنار کے نام بارکباد کا خط بھیجا۔ بدھ کے روزاس خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارٹیاں سوشلزم پر ثابت قدمی سے چلتے ہوئے ترقی کے راستے پر ہیں ۔دونوں اپنے اپنے ملک میں سوشلسٹ تعمیر کی قیادت کر رہی ہیں، اور انہیں اس دور کے ملتے جلتے مسائل کا سامنا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کو حکمرانی کے تجربوں کا تبادلہ کرنا چاہئیے ، اپنے اپنے حالات کے مطابق سوشلسٹ جدید کاری کا راستہ تلاش کرنا چاہیے، مارکسزم کے نفاذ اور جدید دور کے مطابق اسے ڈھالنے کے عمل کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانا چاہیے، اور نِئے دور میں “کامریڈ برادرز ” کی دوستی کا نیا باب لکھنا جاری رکھنا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین اور ویت نام کی پارٹیوں کے درمیان نظریاتی تبادلے کا سیمنار دونوں پارٹیوں کے درمیان تبادلے اور مکالمے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو باہمی اعتماد اور دوستی کو مضبوط بنانے، نظریاتی اتفاق رائے کو بڑھانے اور چین ویت نام تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔

امید ہے کہ فریقین اپنی ابتدائی مقاصد کو نہیں بھولیں گے، بنیادی اصولوں پر قائم رہ کر جدت کے راستےپر چلیں گے اور حکمرانی کے تجربے کے تبادلے اور باہمی فوائد کو بانٹنا جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کی اپنی اپنی سوشلسٹ تعمیر اور چین ویت نام ہم آہنگی کے لیے نظریاتی حمایت فراہم کر سکیں، اور انسانی امن اور ترقی کے عظیم مقصد کے لیے اپنی شراکت پیش کر سکیں۔
چین اور ویت نام کی پارٹیوں کے درمیان نظریاتی تبادلے کا بیسواں سیمنار اسی روز ویت نام کے شہر نن بنہ میں منعقد ہوا۔