بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ سے عظیم عوامی ہال میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تولام کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے دورے پر آئے ہوئے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ لی ہوائے جونگ نے ملاقات کی۔
بدھ کے روز شی جن پھنگ نے اس بات پرزور دیا کہ چین اور ویتنام دونوں ممالک میں سوشلسٹ تعمیر کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے دنیا کے سامنے سوشلسٹ نظام کی توانائی کی عکاسی ہوتی ہے۔
چین ہمیشہ کی طرح ویتنام کے ساتھ تعلقات کو بھرپور اہمیت دیتا رہے گا، ویتنام کے ساتھ مل کر سوشلسٹ مستقبل اور تقدیر کو مضبوطی سے تھامے رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ سطح کے اتفاق رائے کو نافذ کرنے، روایتی دوستی کو فروغ دینے، مختلف سطحوں پر رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، اختلافات سے مناسب طور پر نمٹنے اور چین۔ ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔









