چین اور ملا ئیشیا

چین اور ملا ئیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے ، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

وانگ ای نے کہا کہ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دینا چاہیئے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے اور باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا چاہیئے جو جلد نافذ العمل ہوگا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، مفادات کی ہم آہنگی اور تزویراتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، نسلوں پر محیط دوستی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے تیار کردہ روڈ میپ کو قدم بہ قدم “حقیقی تصویر” میں تبدیل کرنے کے لئے ملائشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لئے زیادہ فوائد پیدا ہوں اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی میں مزید کردار ادا کیا جاسکے۔

اسی روز وانگ ای نے کوالالمپور میں کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پراک سوخون سے بھی ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کو تین گلوبل انیشی ایٹوز کے فریم ورک میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، “صنعتی ترقیاتی راہداری” اور ” فش اینڈ رائس کوریڈور” کے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا چاہئے، اور ابتدائی منصوبوں کو فروغ دینا چاہئے.انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کام فراڈ، جعل سازی اور اسمگلنگ جیسے سرحد پار جرائم کے خلاف سخت اور موثر اقدامات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی سلامتی کا تحفظ کیا جاسکے۔

کوالالمپور میں وانگ ای نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مارس سانگیام پونگسا سے بھی ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اپنے قومی حالات کے مطابق مستحکم ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں تھائی لینڈ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین تھائی لینڈ تعلقات کی ترقی کو ہمیشہ اپنی ہمسائیگی سفارتکاری میں ایک اہم مقام پر رکھتا ہے اور تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر چین تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو اعلی ٰاور گہری سطح تک فروغ دینے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے ۔