شی جن پھنگ

چین اور جنوبی کوریا کی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو  مزید بلندی تک لے جانا چاہئے، چینی صدر

 بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)  چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے ساتھ  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

منگل کے روز  شی جن پھنگ نے ایک بار پھر لی جے میونگ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا  کہ چین اور جنوبی کوریا کو خوشگوار ہمسائگی اور دوستی کی سمت پر  قائم رہتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو  مزید بلندی تک لے جانا چاہئے اور  تمام سطحوں اور شعبوں میں تبادلوں کو مضبوط بناتے ہوئے  اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانا  ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عالمی اور علاقائی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اور اسے ہموار  بنانے کے لئے دوطرفہ تعاون اور کثیر الجہتی  تعاون  کو  مضبوط بناناہوگا اور   فریقین کے درمیان  افرادی و  ثقافتی تبادلوں اور  باہمی تفہیم کو گہرا  کرنا ہوگا تاکہ  چین جنوبی کوریا  کی دوستی  دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں جڑپکڑ  پائے  ۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایک دوسرے کے  مرکزی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ چین  جنوبی کوریا تعلقات ہمیشہ درست راستے پر آگے بڑھیں۔

جنوبی کوریا کے صدر  لی جے میونگ نے  شی جن پھنگ کے خیالات سے  اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنوبی کوریا  چین  تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور جنوبی کوریا  چین کے ساتھ مل کر دوطرفہ  خوشگوار ہمسائگی اور دوستانہ تعلقات کی گہری ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے کے لئے تیار ہے تاکہ  جنوبی کوریا چین تعاون کے   مزید  ثمرات حاصل ہو سکیں ۔