وانگ ای

چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد

بر لن (رپورٹنگ آن لائن) چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے برلن میں جرمنی کے وزیرخارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ چین اور جرمنی کے درمیان سفارتکاری و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور کا انعقاد ہوا ۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر فریڈرک مرس نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں چین جرمنی تعلقات کی ترقی پر روشنی ڈالی ہے۔چین جرمنی تعلقات آگے بڑھنے کے اہم تجربات میں باہمی اعتماد ، اختلافات کا احترام کرتے ہوئے ہم آہنگی کے حصول اور مشترکہ کامیابیاں شامل ہیں۔چین جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو چین کی سفارت کاری میں اہم جگہ پر رکھتا ہے.

چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں نئی جرمن حکومت کے مثبت اور منطقی رویے کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ جرمنی مکمل وحدت کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرے گا، جس طرح چین نے ماضی میں جرمنی کے دوبارہ اتحاد کی غیر مشروط حمایت کی تھی اسی طرح ایک چین کے اصول پر پاسداری کرے گا۔ یورپی یونین کے مرکزی بڑے ملک کی حیثیت سے جرمنی نے چین یورپ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مثبت خدمات سرانجام دی۔امید ہے کہ جرمنی چین یورپ تعلقات کی ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا۔

جرمنی کے وزیرخارجہ جوہان واڈے فل نے کہا کہ جرمنی چین کا قابل اعتماد شراکت دار ببنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ممالک کے شراکت داری کے تعلقات بہتر بنیاد پر قائم رہتے ہیں۔جرمن حکومت ایک چین کے اصول پرمضبوطی سے کاربند ہے۔

فریقین نے یوکرین کے بحران ، ایران کے جوہری مسئلے ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور کثیر الجہتی اسٹریٹجک تعاون پرتبادلہ خیال کیا اور قریبی صلاح و مشورہ برقرار رکھتے ہوئے فائر بندی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کوشش کرنے پر اتفاق کیا۔