بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز سے ملاقات میں چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون نیز باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
پیر کے روزحہ لی فنگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ کو چینی صدر شی جن پھنگ اور برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کے نتائج پر عملدرآمد کو فروغ دینے اور معیشت اور مالیات کے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ باہمی فائدے اورمشترکہ کامیابیوں کو فروغ دیا جائے اور چین برطانیہ اقتصادی تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا جائے۔
ریچل ریوز نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے، برطانیہ چین اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کے نتائج پر عمل درآمد کرنے اور برطانیہ چین اقتصادی تعاون میں نئی توانائی پیدا کرنے کا خواہاں ہے۔