وین تھاؤ

چین اور برطانیہ اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں، چینی وزیر تجارت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)  چین کےوزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے لندن میں برطانوی وزیر برائے بزنس اینڈ ٹریڈ  رینالڈز سے ملاقات کی اور  فریقین نے چین برطانیہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر کھل کر اور عملی تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد، چین برطانیہ مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن کا 14 واں اجلاس جلد از جلد منعقد کرنے اور مختلف اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

بدھ کے روز وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ چین اور برطانیہ اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں اور انہیں  مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنےکے ساتھ پائیداری، ڈیجیٹل اور  گرین ڈیولپمنٹ اور مالیات جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

چین اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو مزید وسعت دے گا اور برطانوی کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین اور برطانیہ کو عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزیت پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کی مضبوطی سے حمایت کرنی چاہئے۔

رینالڈز نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون  اور چین کی بڑی مارکیٹ کو اہمیت دیتا ہے،  دوطرفہ تجارت، خاص طور پر سروس ٹریڈ تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، اور برطانیہ میں سرمایہ کاری کے لئے چینی  کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

برطانیہ آزاد تجارت اور کھلی منڈیوں کو برقرار رکھنے، کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔