اقتصادی 17

چین اور امریکہ کے ما بین باہمی تشویش کے مناسب حل کے حوالے سے تعمیری گفتگو

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے لیے چینی وفد کے سربراہ، نائب وزیر اعظم حہ لی فینگ اور امریکی وفد کے سربراہ، وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندےجیمیسن گرئیر کے درمیان ویڈیو کال ہوئی۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کی بوسان ملاقات اور 24 نومبر کی کال میں ہونے والے اہم اتفاق رائے کے نفاذ کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور آئندہ عملی تعاون کے اقدامات اور اقتصادی و تجارتی شعبوں میں باہمی تشویش کے مناسب حل کے حوالے سے گہری اور تعمیری گفتگو کی۔

فریقین نے میانمار میں چین-امریکہ اقتصادی مشاورت کے نتائج کو مثبت انداز سے سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے سربراہان کی حکمت عملی کی رہنمائی میں، چین-امریکہ اقتصادی مشاورت کے میکینزم کو موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا ، تعاون کی فہرست کو بڑھا یا جائے گا اور مسائل کی فہرست کو کم کیا جائے گا ، تاکہ چین اور امریکہ کے اقتصادی تعلقات کو مستحکم اور مثبت سمت میں آگے بڑھایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں