لین جئین

چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی  مصنوعات پر  صفر ٹیرف نافذ کرے گا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین-افریقہ تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لئے کو آڈینیٹرز کے  وزارتی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ  چینی  صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کو  مبارکباد کا پیغام بھیجا اور اعلان کیا کہ  چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی مصنوعات پر صفر ٹیرف نافذ کرے گا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس کی افتاحی  تقریب میں شرکت کی اور چین کی طرف سے چین-افریقہ تعاون کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے پانچ نکاتی تجویز پیش کی۔  فریقین نے  گلوبل ساؤتھ کے  اتحاد اور تعاون کے تحفظ کے لئے چھانگ شا اعلامیہ جاری کیا  اور چین-افریقہ تعاون فورم کے  بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج کے نفاذ کی فہرست اور  2026 کے ‘چین-افریقہ ثقافتی تبادلوں کے سال’ کی تصوراتی دستاویز  جاری کی۔

ترجمان نے کہا کہ چین  نےہمیشہ افریقی ممالک کے ساتھ اتحاد و تعاون کو اپنی خارجہ پالیسی کی اہم بنیاد کے طور پر دیکھا ہے  اور  مستقبل میں بھی چین افریقہ کی ترقی و  احیائ میں چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے مدد فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔