بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن سے ملاقات کی۔بدھ کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین آئرلینڈ کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے اور اسے بڑھانے کے لیے کام کرنے، ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بنیادی خدشات کو مدنظر رکھنے، اعلیٰ معیار کے ساتھ عملی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہے تاکہ باہمی فائدے کی اعلیٰ سطح حاصل کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ جیسے کثیر الجہتی میکانزم میں آئرلینڈ کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، کثیرالجہتی نظام اور آزاد تجارت کا تحفظ کرنے اور بین الاقوامی نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
مائیکل مارٹن نے کہاکہ آئرلینڈ دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آئرلینڈ کثیرالجہتی رابطہ کاری میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ یورپی یونین اور چین کے مذاکرات اور تعاون کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے









