بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن ) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 31 ویں سمر عالمی یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چھنگ دو آنے والے اندونیشیا کے صدر جوکو ودو دو سے ملاقات کی۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے اپنے اندونیشین ہم منصب کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کے تین مہینوں میں ہم نے ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کےنئے باب کا آغاز کیا ہے۔
چین رواں سال دونوں ممالک کے جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعلقات کے قیام کی 10 ویں سالگرہ کے موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اندونیشیا کے ساتھ اعلیٰ معیاری اسٹریٹجک تعاون کو گہرائی تک لانا چاہتا ہے اور چین – اندونیشیا ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو عمل میں لانے کا خواہاں ہے، بڑے ترقی پذیر ممالک کے لیے مشترکہ مستقبل ، اتحاد و تعاون اور مشترکہ ترقی کے لیے مثال بننا چاہتا ہے ، اور خطے اور دنیا کے لیے مثبت قوت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ باقاعدگی سے اسٹریٹجک رابطے برقرار رکھنے، گورننس میں تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان “2+2” ڈائیلاگ میکانزم شروع کرنے کا خواہاں ہے تاکہ اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک باہمی اعتماد قائم کیا جا سکے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور انڈونیشیا کے “گلوبل اوشن فلکرم”کے ساتھ منسلک ہونے میں اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ چین آسیان کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے اور اس سال آسیان کی صدارت سنبھالنے میں انڈونیشیا کی حمایت کرتا ہے۔ چین جی 20 اور برکس جیسے کثیر الجہتی میکانزمز میں انڈونیشیا کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دینے، علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
جوکوودودو نے کہا کہ گزشتہ سال بالی میں صدر شی جن پھنگ کے دورے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ انڈونیشیا ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انڈونیشیا گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی فعال طور پر حمایت کرتا ہے۔
ملاقات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے چین کو زرعی مصنوعات کی برآمد، صحت، مشترکہ تحقیق و ترقی، انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت اور چین اور انڈونیشیا کے درمیان “دو ممالک اور دو پارکوں” کی تعمیر جیسی متعدد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔
صدر شی جن پھنگ نے موریطانیہ کے صدر غزوانی، برونڈی کے صدر ندائی شمیے، گیانا کے صدر محمد عرفان علی اور جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی گریباشویلی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔