بیجنگ (ریاستی کونسل) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے امور تائیوان، ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان نے بیجنگ میں تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کا یادگاری دن منانے کے حوالے سے استقبالیہ کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں اسی روز صبح ، تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی 80ویں سالگرہ منانے کی تقریب میں شریک تائیوان کے تمام سماجی حلقوں کے مہمانوں اور چائنیز مین لینڈ کی متعلقہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے امور تائیوان، ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کے ڈائریکٹر سونگ تاو نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے قومی سطح پر یادگاری دن منانا ،عوام کی خواہشات اور ریاست کے عزم کا بھرپور مظہر ہے۔ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کا یادگاری دن منانا ، تاریخ کو یاد رکھنے اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے ۔
یہ ایک چین کے اصول کا تحفظ کرنے اور “تائیوان کی علیحدگی ” اور بیرونی مداخلت کے خلاف ایک مضبوط اقدام ہے اور ساتھ ہی یہ محب وطن اتحادی قوتوں کی بھرپور حمایت کا واضح اظہار بھی ہے۔تائیوان کے ” آبزرور ” میگزین کی ناشر جی شین نے کہا کہ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کا یادگاری دن منانا تائیوان کے عوام کی مشترکہ خواہش کے عین مطابق ہے ۔
یہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے عوام کی مشترکہ یادوں کو تازہ کرے گا، تائیوان کے ہم وطنوں کو تاریخ یاد رکھنے کی ترغیب دے گا۔ یہ اس حقیقت کی بنیاد ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کنارے ایک ہی چین سے تعلق رکھتے ہیں ، قومی وحدت اور قومی نشاۃ الثانیہ کے فروغ کے لیے کوششوں کی ترغیب دے گا۔