بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ ستمبر میں، بیجنگ ای چوانگ جامع کسٹم فری زون نے باضابطہ طور پر منظوری حاصل کی۔ تاحال 30 اعلیٰ و جدید ٹیکنالوجی کمپنیوں نے زون میں داخل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ای چوانگ جامع کسٹم فری زون کا مقصد ملک بھر میں پہلا ایسا زون بننا ہے جو نئی پیداواری صلاحیت کو مرکزی حیثیت دے۔
لاگت میں کمی، گورننس میں بہتری ، اعلیٰ و جدید ٹیکنالوجی صنعتی چین کا اجتماع، وغیرہ جیسے عوامل یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمپنیوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں ۔