چین

چین۔آسیان فری ٹریڈ زون 0-3 نے علاقائی تعاون کا نیا معیار قائم کر دیا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین اور آسیان ممالک نے چین۔آسیان فری ٹریڈ زون کے اپ گریڈ ورژن 3.0کے معاہدے پر دستخط کیے۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق2010 میں قائم ہونے والا ورژن 1.0 سامان کی فری ٹریڈ پر مرکوز تھا، جبکہ 2019 میں نافذ ہونے والے ورژن 2.0 میں خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولیات پر توجہ دی گئی۔ اب ورژن 3.0 ڈیجیٹل معیشت، گرین معیشت اور سپلائی چین روابط جیسے نئے شعبوں کو وسعت دے کر کھلے پن کے معیار کو مزید بلند کرے گا۔

ورژن 3.0قواعد اور تعاون کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں چین اور آسیان دونوں نے آزاد تجارت کے حوالے سے اعلیٰ ترین سطح کے معیار کا عہد کیا ہے، تاکہ دونوں اطراف کے صنعتی شعبوں کے درمیان گہرا انضمام ممکن ہو سکے۔ یہ ورژن عالمی سطح پر علاقائی تعاون کا ایک نیا معیار بھی قائم کرے گا۔

ایک طرف، یہ ترقی پذیر ممالک کی عالمی حکمرانی میں شرکت کے اختیارات کو بڑھائے گا اور دوسری طرف یہ آر سی ای پی کے فریم ورک میں ویت نام۔یورپی یونین فری ٹریڈ ایگریمنٹ جیسے معاہدوں کے ساتھ مل کر قواعد کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا کرے گا۔ یہ “کھلا اور غیر امتیازی” ماڈل زیادہ سے زیادہ ممالک کو ترقی کے مواقع فراہم کرے گا۔توقع کی جا سکتی ہے کہ چین۔آسیان ہم نصیب معاشرہ عالمی امن و ترقی میں مزید اہم کردار ادا کرے گا۔