اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پراپنی معاشی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی، ملک بھر میں چینی اوسطا 81 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہورہی ہے، چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پراپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
