چینی

چینی کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 103.6فیصد اضافہ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)چینی کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 103.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں چینی برآمد ات کاحجم 86 ملین ڈالر رہاجبکہ دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات 175.1 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات میں 89.1 ملین ڈالر یعنی 103.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔