چینی 287

چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے ہوگئی، ادارہ شماریات

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کمی واقع ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے تک آگئی ہے۔رواں ہفتے 16اشیاء کی قیمتیں بڑھیں، انڈوں کی قیمت میں 12روپے فی درجن اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے اندر انڈے 40 روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے جبکہ رواں ہفتے ا?لو ساڑھے 5 روپے اور پیاز سوا 4 روپے فی کلو سستی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں