لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات بارے پنجاب حکومت ،محکمہ صحت سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں منشیات کا استعمال تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے، سکولوں ،کالجز میں منشیات کے استعمال کی شکایات سامنے آئی ہیں،حکومت منشیات کی روک تھام کیلئے کوئی خاص اقدامات نہیں کر رہی،منشیات استعمال کرنے والوں کو مفید شہری بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
استدعا ہے کہ عدالت حکومت سے منشیات تدارک کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کرنے کا حکم دے ۔ مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو منشیات تدارک اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دے ۔