بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔
جمعرات کے روز اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ وزیر اعظم کارنی نے چین کے دورے کا آغاز کیا ہے، جو آٹھ برس کے وقفے کے بعد کسی کینیڈین وزیر اعظم کا دورۂ چین ہے، اور یہ دورہ چین۔کینیڈا تعلقات کے لیے ایک اہم موڑ اور علامتی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور کینیڈا کو ایک دوسرے کو منطقی، دوستانہ اور فراخ دلانہ انداز میں دیکھنا چاہیے، باہمی احترام کی بنیاد پر اختلافات اور مسائل کو حل کرنا چاہیے، تعاون کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے مثبت پیغامات دینا چاہئیں، تاکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے سازگار توقعات پیدا ہوں اور اعتماد میں اضافہ ہو۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے چین۔کینیڈا نئے طرز کی اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے۔









