چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ ملاقات

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے)کے 76 ویں اجلاس کے صدر عبداللہ شاہد سے ملاقات کی ہے۔

چینی وزیرخارجہ نے جنرل اسمبلی پر وبا کے خلاف تعاون اورویکسین کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دینے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے ،حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کرنے پرزوردیا۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کی قانونی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ ہے ، وانگ نے کہا کہ چین کا ووٹ ہمیشہ ترقی پذیر ممالک اور بین الاقوامی انصاف اور شفافیت کی حمایت کے لئے ہوگا۔

عبداللہ شاہد نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے جنرل اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈا کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کا اظہار کیا۔