پیانگ یا نگ(رپورٹنگ آن لائن) شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے 80 ویں یوم تاسیس کی تقریبات پیانگیانگ میں منعقد ہوئیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے تقریبات میں شرکت کی اور گروپ جمناسٹکس، ثقافتی پروگرام اور پریڈ کا مشاہدہ کیا۔
ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابقتقریبات کے دوران، لی چھیانگ نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری تو لام،اور روس کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے چیئرمین اور فیڈرل سیکیورٹی کونسل کے نائب صدر میڈویڈ یوف سے بھی ملاقات کی۔
امریکی جارحیت کے خلاف شمالی کوریا کی مدد میں چینی عوامی رضاکار فوج کی شرکت کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر، 10 اکتوبر کی دوپہر وزیر اعظم لی چھیانگ نے آنژو میں واقع چینی عوامی رضاکار فوج کےشہداء کے قبرستان جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔