جنگ عظیم

چینی وزارت خارجہ کے ہانگ کانگ میں کمشنر کا امریکی قونصل جنرل کے ساتھ سخت احتجاج

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ہانگ کانگ میں کمشنر دفتر کی ویب سائٹ نے “کمشنر چھوئی جیان چھون نے ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل کے ساتھ سخت احتجاج کیا” کے عنوان سے ایک بیان شائع کیا۔جمعہ کے روز

بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر کو، کمشنر چھوئی جیان چھون نے ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل جولی ایڈا سے ملاقات کی اور ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کے رویے پر سخت احتجاج کیا۔

کمشنر چھوئی نے قونصل جنرل جولی ایڈا پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں جیسے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پاسداری کریں اور چین مخالف اور ہانگ کانگ میں بدامنی پھیلانے والوں سے واضح طور پر علیحدگی اختیار کریں۔ کمشنر چھوئی نے قونصل جنرل جولی ایڈا کے سامنے “چار نہیں” کی شرائط بھی واضح طور پر رکھیں: یعنی ایسے لوگوں سے نہ ملیں جن سے ملنا مناسب نہیں.

چین مخالف اور ہانگ کانگ میں بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ میل جول اور سازباز نہ کریں، ہانگ کانگ میں چین مخالف اور بدامنی پھیلانے والی سرگرمیوں کے لیے اکسانے، مدد کرنے، یا مالی اعانت فراہم نہ کریں، اور ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کے مقدمات کی سماعت میں مداخلت نہ کریں۔