مشرق وسطیٰ 50

چینی نائب وزیر اعظم ترکمانستان کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ترکمانستان کی دعوت پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ 15 سے 17 اپریل تک ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔

ڈنگ شوئی شیانگ صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے گلکینش گیس فیلڈ منصوبے کے چوتھے مرحلے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ چائنا-ترکمانستان تعاون کمیٹی کے چینی سربراہ کی حیثیت سے، اپنے ہم منصب کے ساتھ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں