بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) حال ہی میں، ورلڈ سپر بائیک چیمپئن شپ پرتگال راؤنڈ میں، چین کی زانگ شیوئے موٹرسائیکلز نے ایس ایس پی کلاس کے پہلے اور دوسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی، اوریہ نمایاں برتری کے ساتھ ڈوکاٹی اور یاماہا سمیت دیگر عالمی شہرت یافتہ موٹرسائیکلوں کوشکست دے کر اس ایونٹ میں چیمپئن شپ جیتنے والا پہلا چینی موٹرسائیکل برانڈ بن گیا، اور اس نے اس ایونٹ میں یورپ، امریکا اور جاپان کی کئی دہائیوں کی اجارہ داری کو توڑ دیا۔ یہ نہ صرف چینی موٹر اسپورٹس کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے بلکہ چین کی مینوفیکچرنگ کی اعلیٰ درجے پر مبنی، ذہین اور خود مختار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی جیتی جاگتی مثال بھی ہے، اور یہ ملک کی معیاری اقتصادی ترقی کی مضبوط رفتار کو ظاہر کرتی ہے۔
زانگ شیوئے موٹر سائیکل کا تعلق چین کے شہر چھونگ چھینگ سے ہے۔ چین کی موٹرسائیکل صنعت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر، چھونگ چھینگ میں 51 نامزد سائز سے بالا موٹرسائیکل مینوفیکچررز اور 410 سے زیادہ پرزے فراہم کرنے والے ادارے موجود ہیں، جو 20 ملین موٹرسائیکلز اور 20 ملین انجنز کی سالانہ پیداواری صلاحیت کے حامل ایک مکمل صنعتی نظام تشکیل دیتے ہیں۔
انجن اور الیکٹرانک کنٹرول سے لے کر فریمز اور شاک ایبزاربرز تک، پوری سپلائی چین احسن طریقے سے تیار کی گئی ہے۔ یہ صنعتی ایکو سسٹم، جو کئی دہائیوں کی محنت سے قائم کیا گیا ہے، زانگ شیوئے موٹر سائیکل کی جیت کی اصل بنیاد ہے۔ کیبوڈا کی طرف سے فراہم کردہ ای سی یو کنٹرول یونٹ سے لے کر چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کی طرف سے تیار کردہ 6 محور والےآئی ایم یو کارنرنگ ABSTCSالگورتھم تک، اورہواوے کے تعاون سے گاڑیوں کی مشین کے انٹرکنکشن فنکشن تک، پوری سپلائی چین میں خود مختار کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ درحقیقت عالمی چیمپئن شپ جیتنے والی اس ریسنگ موٹرسائیکل کے ستانوے فیصد پرزوں کا مقامی سپلائی چین سے آنا، خود چیمپئن شپ ٹرافی سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
ریسنگ صرف رفتار کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ ٹیکنالوجی کے حتمی مقابلے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ ایک انٹرویو میں، زانگ شیوئے نے اس حوالے سے ایک تفصیل کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے ایک بار سپلائر سے کلیدی اجزاء کی مشینی درستگی کو 0.05 ملی میٹر سے 0.03 ملی میٹر تک بہتر کرنے کو کہا۔ ریسنگ موٹرسائیکل کے لیے، 0.02 ملی میٹر کی درستگی کو بہتر بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ یہ مشینی الاؤنس، ٹول کنٹرول، میٹریل کی مستقل کوالٹی، اور پیداواری استحکام کے لحاظ سے سپلائی چین کے ایک جامع اپ گریڈ کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ کسی ایک کمپنی کی تنہا جنگ نہیں ہے، بلکہ 400 سے زیادہ معاون کمپنیوں کے مربوط ارتقا کا ایک منظم پروجیکٹ ہے۔ یہی انتہاء کی تلاش ہے جس نے چینی صنعت کو ‘حجم میں کامیابی’ سے ‘درستگی اور کوالٹی میں کامیابی’ کی جانب منتقل کر دیا۔ زانگ شیوئے موٹرسائیکل کے اپنے آراینڈ ڈی پر مبنی تین سلنڈر انجن نے سب سے بڑے ہارس پاور، سب سے ہلکے وزن، کم ترین سینٹر آف گریوٹی اور اعلیٰ ترین کرافٹ کے ساتھ، غیر ملکی برانڈز کی طویل عرصے سے تعمیر کردہ تکنیکی رکاوٹوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ اس نے ٹھوس آراینڈ ڈی طاقت کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ چینی مینوفیکچرنگ بہت پہلے ہی کم درجے کی تقلید کے لیبل کوختم کرکے مثبت آراینڈ ڈی اور آزاد اختراع کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
زانگ شیوئے موٹرسائیکل کی فتح نے چینی برانڈز کی قدر کے بارے میں بیرونی دنیا کے تصور کو نئی شکل دی ہے۔ طویل عرصے سے، اعلیٰ درجے کی موٹرسائیکل مارکیٹ پر ڈوکاٹی اور یاماہا جیسے برانڈز کی اجارہ داری رہی ہے، C800 کلاس کے ماڈلز کی قیمت عموماً لاکھ یوآن سے زیادہ ہے جبکہ زانگ شیوئے موٹر سائیکل کی اسی درجے کی مصنوعات صرف 43.8ہزار یوان میں فروخت ہوتی ہیں، تین گنا قیمت کے فرق کے باوجود کارکردگی میں برتری حاصل کرتی ہیں، اور اس صنعت کی پرانی اجارہ داری کو بدل دیتی ہیں۔
اس طرح کی ٹیکنالوجی کے ذریعے قیمتوں کا اختیار حاصل کرنے اور کوالٹی کے ذریعے مارکیٹ کا دائرہ وسیع کرنے کی راہ، نئی توانائی والی گاڑیوں، ڈرونز، سولر توانائی وغیرہ کے شعبوں میں چینی برانڈز کے ابھرنے کو بھی واضح کرتی ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں، چین کی موٹرسائیکل برآمد کی مالیت کی رفتار برآمدی مقدار کی رفتار سے تیز رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعت ‘مقدار سے جیتنا’ سے ‘معیار سے جیتنا’ کی طرف بڑھ رہی ہے، جبکہ مقابلوں میں جیت کے ذریعے حاصل ہونے والے آرڈرز میں ڈبل اضافے اور برانڈ کی ترقی کی بدولت چینی موٹر سائیکل کو ‘ٹیکنالوجی—برانڈ—مارکیٹ’ کے مثبت لوپ میں داخل ہونے کے قابل بنایا گیا اور چین کی مینوفیکچرنگ کی عالمی سطح پر تقلید کے لئے ایک اہم مثال فراہم کی گئی ہے۔
ریسنگ موٹر سائِیکل کی کامیابی سے لے کر پوری صنعت کی بڑی ترقی تک، پھر چین کی مینوفیکچرنگ کے مجموعی اپ گریڈ تک، زانگ شیوئے موٹرسائیکل کی کہانی کسی واحد واقعے کا نام نہیں ہے۔ ڈی جے آئی کے عالمی ڈرون مارکیٹ کے ستر فیصد حصے کے حصول سے، ڈیپ سیک کی جانب سے جدید الگورتھمز کے ذریعے صنعت کے ڈھانچے کو دوبارہ ترتیب دینے، پھر ہواوے کی جانب سے موبائل فونز کی چپ کے مسائل حل کر کے اعلیٰ سطحی مارکیٹ میں واپسی تک، مختلف شعبوں کے چینی برانڈز مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی پر مبنی حل فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے پیچھے دہائیوں کی صنعت کی جمع شدہ محنت کا نتیجہ، بے شمار انجینئرز اور صنعتی کارکنوں کی مہارت اور لگن ہے اور یہ چین کی معیشت کی کارکردگی کی بنیاد پر مسابقتی کوالٹی کی تخلیق کی طرف، اور او ای ایم پیداوار سے برانڈ کی برآمدات کی طرف منتقل ہونے کی گہری تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔
زانگ شیوئے موٹر سائیکل کا چیمپیئن بننا ایک بارپھر ثابت کرتا ہے کہ چینی مینوفیکچرنگ میں رکاوٹیں توڑنے اور خود کو بہتر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ مستقبل کی جانب دیکھتے ہوئے، جیسے جیسے نئے معیار کی پیداوری قوتیں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں، صنعتی چین اور سپلائی چین مسلسل بہتر ہو رہی ہے، زیادہ سے زیادہ چینی برانڈز عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا رہے ہیں اور جدت اور معیار کے ذریعے چینی مینوفیکچرنگ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے باب کو مسلسل رقم کر رہے ہیں۔









