مولانا عبد الخبیر آزاد

چینی مسلمان اپنے تمام حقوق سے خوش ہیں، مولانا عبد الخبیر آزاد

پشاور (رپورٹنگ آن لائن ) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ چینی مسلمان بہترین طریقے سے اپنے تمام حقوق سے خوش ہیں اور وہاں مساجد کھلی ہیں،چینی حکومت مسلمانوں کی اچھا خیال رکھ رہی ہے۔ گوادر پر وکے مطابق انہوں نے یہ با ت پشاور میں چین کے ثقافتی مرکز میں چائنا ونڈو کے دورے پر کہی۔

پشاور میں قائم مرکز میں ایک ہی چھت کے نیچے چین بارے تمام معلومات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ تاریخی بادشاہی مسجد لاہور کے امام مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ سنکیانگ صوبے کے مسلمان چین کی ترقی میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں ۔ مغربی میڈیا چینی مسلمانوں کی غلط تصویر پیش کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین جس طرح مسلمانوں سمیت اقلیتوں کا خیال رکھ رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کا حوالہ دیا جنہوں نے چینکا دورہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں علما کرام کے سا تھ چین جا کر وہاں مسلما نوں اور مساجد دیکھنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہا سنکیانگ اور خیبر پختونخوا کے عوام صدیوں پرانے تجارتی تعلقات سے لطف اندوز ہوئے ہیں اور ان کے تجار تی تعلقات کے مزید فروغ کے قوی امکانات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے پی اور ملک کے دیگر حصوں کی ترقی میں ایک عظیم کردار ادا کرے گا ۔

چائنہ ونڈو پشاور میں چینی سفارت خانے کے ایک منصوبے کے تحت قائم کیا گئی ۔ اس میں پینٹنگ اور کتابوں کی گیلریوں ، نقشے ، ایک کلاس روم اور ایک چھوٹا تھیٹر اور چینی سیا حیوں کے لئے مہمان خانے شامل ہیں۔ ثقافتی مرکز کی بیرونی دیواروں کو چینی فنون اور ثقافت کی عکاسی کرنے والی خوبصورت تصاویر اور پینٹنگز سے بھی سجایا گیا ہے۔مولانا خبیر آزاد نے چائنہ ونڈو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کہا کہ ثقافتی مرکز مقامی لوگوں کو چین اور اس کی ثقافت کے بارے میں جاننے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔