بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نےویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تولام اور ویتنام کے صدر لونگ کونگ کے ساتھ ہنوئی میں چین-ویتنام عوامی گالا میں شریک نمائندوں سے ملاقات کی ۔
اسی دن صبح ، صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ چین ویتنام ریلوے تعاون میکانزم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
15 اپریل کی صبح ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ہمراہ صدر شی جن پھنگ نے ہو چی من کے مزار پر خراج عقیدت پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
15 اپریل کی دوپہر صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی کے صدارتی محل میں ویتنام کے صدر لونگ کونگ سے ملاقات کی۔