چین کے روایتی تہوار جشن بہار کے موقع پر چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں کے رہنماؤں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں سے جشن بہار کے موقع پر ملاقات کی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شی جن پھنگ نے تمام جمہوری جماعتوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، غیر جماعتی شخصیات اور متحدہ محاذ کے اراکین کو تہہ دل سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ 2025 ایک غیر معمولی سال تھا ۔ ملکی اور بین الاقوامی حالات میں گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہوئے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے پوری پارٹی اور ملک بھر کی تمام قومیتوں کے لوگوں کو متحد اور ان کی رہنمائی کرتے ہوئے مشکلات پر قابو پایا اور سخت جدوجہد کرتے ہوئے اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم مقاصد اور امور کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ پانچ سال کی مسلسل کوششوں کے بعد، چودہویں پانچ سالہ منصوبے کی کامیاب تکمیل ہو چکی ہے ۔ چین کی معاشی طاقت ، سائنسی اور تکنیکی طاقت، قومی دفاعی طاقت اور مجموعی قومی طاقت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے اور چین کی جدیدیت نے نئے اور ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ یہ کامیابیاں سی پی سی کی مضبوط قیادت اور جمہوری پارٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، اور غیر جماعتی شخصیات سمیت ملک بھر کے تمام لوگوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ تھیں۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ سال 2026 پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمام جمہوری پارٹیاں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات فعال طور پر اپنے فرائض اور ذمہ داریاں پوری کریں گی اور مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبہ بندی کے نفاذ میں نئی کامیابیاں حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گی۔









