چینی صدر کا معروف چینی اداکار یوؤ بن چھانگ کے لئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)حال ہی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تنظیم کے ذمہ داران کے ذریعے چائنا نیشنل تھیٹر کے فرسٹ کلاس اداکار یو ؤ بن چھانگ کے لئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ 92 سال کی عمر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ممبر بنے ہیں۔ آپ طویل عرصے سے پارٹی ممبر بننے کے خواہش مند رہے ہیں جو کہ بہت متاثرکن ہے۔مجھے امید ہے کہ آپ ایک پارٹی ممبر کے قائدانہ اور مثالی کردار کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فنی کارکنوں کو ایک طاقتور ثقافتی ملک کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دیں گے۔

معروف چینی اداکار یوؤ بن چھانگ 1933 میں پیدا ہوئے اور 70 سال سے زیادہ عرصے سے فنی کیریئر میں مصروف عمل رہے ہیں۔ 2024 میں انہیں 32 ویں چائنا ٹی وی گولڈن ایگل ایوارڈ میں چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔