شی جن پھنگ

چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے فوجی اور شہری شعبوں کی باہمی حمایت کےامور پر اہم ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ شہری شعبوں کی جانب سے فوج کی حمایت اور فوجیوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال، فوج کی جانب سے علاقائی حکومت کی حمایت اور عوام سے محبت ہماری پارٹی، ہماری فوج اور ہمارے عوام کی عمدہ روایات اور ہماری منفرد سیاسی فوقیت ہیں ۔ نئے سفر پر، ہمیں اصلاحات اور اختراع کو گہرا کرنے، پالیسیوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے اور فوجی اور شہری شعبوں کی باہمی حمایت کے ا مور میں مسلسل پیش رفت کو فروغ دینا چاہیے۔

شی جن پھنگ نے مزید تاکید کی کہ تمام سطحوں کی پارٹی کمیٹیاں اور حکومتی ادارے فوج کی تعمیر اور اصلاحات کی حمایت کریں، دفاعی امور، فوج سے محبت، اور فوجیوں کے احترام کو فروغ دینے والے معاشرتی ماحول کو مزید بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ فوج کو چاہیے کہ وہ مقامی ترقی میں فعال کردار ادا کرے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرے، فوجی اور مقامی حکومتیں گہرے تعاون کے ساتھ ایک مضبوط فوجی-سول اتحاد کو مستحکم کریں، اور “عوام سے محبت، اور فوج سے محبت” کے نئے دور کو آگے بڑھائیں۔