بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تیان ہوا اور دیگر 8 فنکاروں کے نام ایک جوابی خط میں فلمی فنکاروں کے لیے پرجوش توقعات کا اظہار کیا ۔
جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ آپ کا خط پڑھ کر ان یادگار کلاسک فلموں کی یاد تازہ ہو گئی جن میں آپ نے اہم کردار ادا کئے تھے ۔ طویل عرصے سے آپ نے عوام کے لیے محبت اور فن کے مثالی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے متعدد جاندار کردار تخلیق کیے ہیں، جو نسل در نسل ناظرین کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔
شی جن پھنگ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اخلاقی اقدار اور فنکارانہ کمال کی اس راہ میں آنے والوں کے لئے رہنمائی جاری رکھیں گے۔ فلم سازوں کو ثقافتی اعتماد، عوامی زندگی کی گہری سمجھ اور دور حاضر کی روح کو اجاگر کرنے والی شاہکار تخلیقات کی طرف راغب کریں گے اور ہماری ثقافتی ترقی اور ثقافتی طاقت کے خواب کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔