چینی صدر

چینی صدر کا آزاد ، منصفانہ اور بلا تفریق ڈیجیٹل کاروباری ماحول فراہم کرنے پر زور

بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کی تنظیم(ایپک)کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک آزاد ، منصفانہ اور بلا تفریق ڈیجیٹل کاروباری ماحول کیلئے کام کریں۔شی جن پھنگ نے عالمی ڈیجیٹل معیشت کو کھلی اور مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ جیت ہی آگے بڑھنے کا واحد صحیح راستہ ہے جبکہ بند دروازے کی پالیسی ، اخراج، محاذ آرائی اور تقسیم صرف ایک بند راستے تک لے جاتی ہے۔

شی جن پھنگ نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایپک اقتصادی رہنماں کے غیر رسمی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔